کھیلوں کی خبریں

ورلڈ کپ 19 میں انگلینڈ اور بھارت کا میچ مجھے مختلف لگا تھا، حفیظ نے بھارتی ٹیم پر تنقید کے نشتر چلا دئیے

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ عالمی کپ 19 میں انگلینڈ اور بھارت کا میچ مجھے مختلف لگا تھا، میچ میں بھارت کی جانب سے کامیابی کی خواہش نظر نہیں آئی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں سینئر بلے باز کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں انتخاب پر بہت خوش ہوں، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گا، کوشش ہوگی ٹیم کے لیے اپنا کردار ادا کروں۔

ضرورت پڑی تو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی پاکستان کے لیے خدمات حاضر ہوں گی اور کسی کے کہنے پر کرکٹ نہیں چھوڑوں گا، جب تک سمجھا پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا، اگلے عالمی کپ میں شرکت بھی خواہش ہے،عالمی کپ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ حالات اور قوانین کی وجہ سے کرکٹ کی خوبصورتی ختم ہو گئی ہے تاہم کرکٹ کی بہتری کے لیے ترامیم کو قبول کرنا ہوگا، گیند چمکانے سے روکنے کی تبدیلی کو قبول کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عالمی کپ 19 میں انگلینڈ اور بھارت کا میچ مجھے مختلف لگا تھا، میچ میں بھارت کی جانب سے کامیابی کی خواہش نظر نہیں آئی تھی۔

مجھے نہیں معلوم کہ پاکستان کو ایونٹ سے نکالنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر ہارا یا نہیں البتہ میچ میں انگلینڈ اور بھارت دونوں کی جانب سے جیت کی کوشش نہیں کی گئی اور عالمی کپ میں پاکستان اپنی غلطیوں کی وجہ سے باہر ہوا۔

Related Articles

Back to top button