کھیلوں کی خبریں

پی سی بی: وہاب ریاض انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہوں گے یا نہیں؟ شائقینِ کرکٹ کےلیے بڑی خبر

قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز بھی کھیلنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے ویڈیو پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلیے سکواڈ میں زیادہ کرکٹرز منتخب کرنے کی وجہ سے آپس میں پریکٹس میچز اور دونوں فارمیٹ کی متوازن ٹیمیں بنانے کا موقع ملے گا۔

ہیڈکوچ نے کہا کہ وہاب ریاض سے بات چیت ہوگئی، 34 سالہ تجربہ کار پیسر کھلاڑیوں کے آپس میں پریکٹس میچز کیساتھ ضرورت پڑنے پر ٹیسٹ میچ کیلیے بھی دستیاب ہوں گے۔ ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ وہاب ریاض نے رضامندی ظاہر کی ہے تو ہمیں ان کی نیت پر شک کرنا یا یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ وہاں ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کردیں گے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے غیر معینہ مدت کیلیے ٹیسٹ کرکٹ سے رخصت کا اعلان کردیا تھا جس پر سابق کرکٹرز اور شائقین تنقید کا نشانہ بھی بنے جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی انہیں 21-2020ء کی سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں جگہ نہیں دی تھی۔

Related Articles

Back to top button