کھیلوں کی خبریں

ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پیسے کمانے میں اسٹار فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو ہرا دیا

سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پیسے کمانے میں اسٹار فٹ بالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کو ہرا دیا ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے ایک سال میں سب سے پیسے کمانے والے ایتھلیٹس کی لسٹ جاری کی گئی جس کے مطابق راجر فیڈرر ایک سال میں 17 ارب روپے کما کر سب سے آگے رہے۔

دوسرے نمبر پر پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور تیسرے نمبر پر لیونل میسی رہے، دونوں ایتحلیٹس کی کمائی 16 ارب روپے رہی۔
چوتھے نمبر پر برازیلین فٹ بالر نیمار رہے جب کہ دنیا بھر کے ایتھلیٹس کی کمائی کی فہرست میں پانچواں نمبر امریکی فٹ بالر لیبران جیمز کا رہا۔

نیمار نے ایک سال میں 15 ارب روپے کمائے جب کہ امریکی فٹ بالر لیبران جیمز کی کمائی 14 ارب روپے رہی۔
کھیل اور اشتہاروں سے کمائی میں کرکٹ میں نمبر ون بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا بھر میں 66ویں نمبر پر آئے، ان کی کمائی 4 ارب روپے رہی۔

 

Related Articles

Back to top button