کھیلوں کی خبریں

یونس خان کی کپتانی کیوں چھن لی گئی؟ پہلی بار حقائق سامنے آ گئے

سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، میں نے ملک کے لیے صلاحیتوں کے مطابق 100 فیصد کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرز کی ایک گروپ کی نشاندہی کردی تھی۔

گلف نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی زندگی میں اس طرح کے حالات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کہ سچ بولیں تو پاگل قرار دیا جاتا ہے، میرا قصور یہ ہے کہ 6 یا 7 کرکٹرز کے اس گروپ کی نشاندہی کی جو میدان میں ملک کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال نہیں کررہے تھے۔

یونس خان نے کہا کہ بعد ازاں ان کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور ہم اکٹھے کھیلتے بھی رہے، میں جانتا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا کیونکہ میں نے اپنے والد سے یہی سیکھا کہ ہمیشہ سچ بولو اور عاجزی سے پیش آﺅ۔

Related Articles

Back to top button