کھیلوں کی خبریں

معروف فٹبالر کی کورونا رپورٹ چوتھی بار بھی مثبت آگئی

ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر پاؤلو دیبالا کی کوروناٹیسٹ رپورٹ ایک بار پھر مثبت آگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کے مشہور کلب یوونٹس کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی اور ان کی دوست اوریانا گزشتہ 6 ہفتوں سے کروناوائرس کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاؤلو نے مہلک وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد مرحلہ وار چار مرتبہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت ہی آیا، تاہم ان کی صحت اب برقرار ہے اور وبا کی علامات بھی آہستہ آہستہ ختم ہورہی ہیں۔

 صحت سے متعلق اپنے تازہ بیان میں فٹبالر کا کہنا تھا کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی لیکن اب صحت یاب ہوں لیکن وائرس اب بھی جسم میں موجود ہے جو ممکنہ طور پر جلد ختم ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ پاؤلو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کا انکشاف کیا تھا۔ ارجنٹینا کے 26سالہ اسٹار فٹبالر دیبالا یوونٹس کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو وائرس کا شکار ہوئے۔

قبل ازیں ان ہی کی ٹیم کے دفاعی کھلاڑی ڈییئل روگانی اور ورلڈ کپ جیتنے والی فرانس کی ٹیم کے رکن لیس میٹوڈی کے بھی کرونا کے ٹیسٹ مثبت آ چکے ہیں، اور تمام کھلاڑی قرنطینہ میں موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button