کھیلوں کی خبریں

شعیب اختر کا عمر اکمل کیلئے بولنا مہنگا پڑگیا، سابق فاسٹ باؤلر کی لگ گئی پیشی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کےخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہزاروں کیسز لڑے اور کئی دفعہ ایسا ہوا کہ مخالفین نے بھی مجھ سے رائے لی۔ شعیب اختر نے بھی مجھ سے مشورہ کیا تھا اور دفتر بھی آتے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میرا کلائنٹ ہے اور وہاں کیسز جیتنے کی شرح 99 فیصد ہے۔ سابق کرکٹر ہونے کے ناطے شعیب اختر کے بہت سے ڈسپلنری مسائل رہے ہیں اور باب وولمر نے بھی اپنی رپورٹ میں شعیب اختر کے رویے پر منفی رائے دی تھی۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر نے عمر اکمل پر تین سال پابندی کے متعلق ایسا کیا کچھ کہہ دیا کہ کرکٹ کے حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اخترنے مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل پر تین سال پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی سی بی نے غصہ نکالا ہے۔

قانونی مشیر تفضل رضوی کے متعلق شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ تمام کھلاڑیوں کے کیسز الجھاتے ہیں، وہ ماضی میں مجھ سے بھی کیس ہار چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button