کھیلوں کی خبریں

آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے بعد اب پی سی بی نے کھلاڑیوں کیلئے کونسا اہم منصوبہ پیش کردیا؟ دلچسپ خبر آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے بعد کرکٹرز کو ویڈیو لنک سے لیکچر دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سکھائیں گے۔ جاوید میانداد، وسیم اکرم، محمد یوسف، یونس خان اور معین خان لیکچر دیں گے۔

مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز میں لیکچر دیں گے جس میں 45 موجودہ اور ایمرجنگ کرکٹرز شرکت کریں گے۔

جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے جبکہ وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز کو ٹپس دیں گے۔ مشتاق احمد 6 اسپنرز کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے اور ان آن لائن لیکچرز کا آغاز 27 اپریل سے شروع ہو گا جس میں پہلا لیکچر جاوید میانداد دیں گے۔

Related Articles

Back to top button