کھیلوں کی خبریں

قومی ویمن کرکٹر ثناء میر نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ بالآخر عوام کو سنادیا، دنیائے کرکٹ سے اہم خبر آگئی

قومی ویمن کرکٹر ثناء میر نے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔

ثناء میر نے 15 سالہ کرکٹ کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا انہوں نے 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی جبکہ ثناء میر نے 2009 سے 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کی۔

ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ثنا میر نے اپنے کیرئر کا آغاز دسمبر 2005 میں کیا تھا۔ ان کی کپتانی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں دو سونے کے تمغے حاصل کیے۔

ثنا میر نےسال 2008 میں ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے مقابلے میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق وہ ایک روز کرکٹرز میں آٹھویں نمبر ہیں۔

12 مئی 2019 کو ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ یہ ریکارڈ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ویلو مورے پارک بنونی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران اس وقت قائم کیا جب ان کی گیند پر جویریہ خان نے بیٹر ایس لوس کا کیچ لیا جو ان کی 147 ویں وکٹ تھی۔

ثنا میر نے کہا کہ 15 سال ملک کی نمائندگی کرنا بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ پی سی بی، اسپورٹ اسٹاف، کھلاڑیوں، گراؤنڈ اسٹاف کی شکر گرزار ہوں۔ اپنے اہلخانہ، ڈیپارٹمنٹ اور مینٹورز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند مہینوں میں سوچنے کا بھرپور موقع ملا اور زندگی میں آگے بڑھنے کا یہی بہترین وقت ہے۔ یقین ہے کہ ملک اور کھیل کے لیے بہترین کردار ادا کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔

ثنا میر نے کہا کہ کرکٹ کیرئیر کے دوران چند بہترین کھلاڑیوں سے ملی اور ان سے گہری دوستی قائم ہوئی۔ ان کھلاڑیوں کی کہانیاں اور فلسفہ نے نہ صرف انہیں ایک مضبوط ایتھلیٹ بننے میں مدد کی بلکہ انہیں ایسا سبق دیا جو ہار، جیت یا کھیل سے منفرد ہے۔

Related Articles

Back to top button