کھیلوں کی خبریں

جرمن فٹبال لیگ دوبارہ شروع کرنےکا اعلان

جرمن فٹبال فیڈریشن نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران جرمن فٹبال لیگ 9 مئی سےشروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جرمن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ تمام میچز بغیر تماشائیوں کےہوں گے اور میچز سے پہلےکھلاڑیوں کے کورونا کےٹیسٹ ہوں گے۔

جرمن فیڈریشن کے مطابق میچزکا انعقادجرمن حکومت کی اجازت سےمشروط ہے اور کورونا کی کنٹرول صورتحال کےباعث اجازت ملنےکا امکان ہے۔

میچز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور چند شرائط تیار کی گئی ہیں جس کے تحت ہر پلیئر اپنی کٹ خود دھوئے گا اور ہر میچ میں کھلاڑیوں سمیت صرف 322 افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

اسٹیڈیم میں موجود افراد فیس ماسک پہنیں گے جب کہ پریس کانفرنس بغیر افراد کے ورچوئل ہوگی۔

اسی طرح اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت تمام افراد کا درجہ حرارت چیک کیا جائے گا، کھلاڑی میچ سے قل آپس میں مصافحہ نہیں کریں گے اور فوٹو کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button