کھیلوں کی خبریں

قومی کرکٹر حسن علی کو شدید تنقید کا سامنا

قومی کرکٹر حسن علی نے پتنگ بازی پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیا، گوجرانوالہ میں گھر کی چھت پر پتنگ بازی میں مصروف دکھائی دیئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کرکٹر حسن علی قانون شکنی پر اتر آئے، گھر کی چھت پر پتنگ بازی کرتے رہے۔ ان کی پتنگ بازی کرتے ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس پر حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔

عام شہری کرے تو سلاخوں کے پیچھے ہوتا مگر کرکٹرز کے لیے پولیس لاپرواہی برتتی ہے۔ اس سے قبل فہیم اشرف اور موسیٰ خان کی بھی پتنگ بازی کی ویڈیو سامنے آئے تھی۔

 

Related Articles

Back to top button