کھیلوں کی خبریں

سہواگ نہیں بلکہ شاہد آفریدی، وسیم اکرم نے کھل کر شاہد آفریدی کی تعریف کر دی

سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھارتی کھلاڑی وریندر سہواگ نہیں بلکہ شاہد آفریدی نے اوپننگ کا اسٹائل تبدیل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹکرکٹ میں سہواگ بعد میں آئے لیکن شاہد آفریدی نے 1999-2000 میں ٹیسٹ کرکٹ میں اوپننگ کی ذہنیت کو تبدیل کردیا۔ حتی کہ اگر میں بھی باؤلنگ کرتا تو مجھے پتا تھا گیند تھوڑا سار 19-20 ہوا تو آفریدی باؤنڈری مار دے گا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شاہد آفریدی نے 1998 میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کھیل کر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور 1999-2000 میں بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ آفریدی کو بھارت لے جانے سے قبل میں عمران خان کیساتھ فون پر مشورہ کیا اور انہوں نے کہا لے جاؤ یہ ایک میچ جتوا دے گا۔

میں نے ان سے کہا تھا کہ میں شاہد آفریدی کو ٹور پر لے جانا چاہتا ہوں لیکن چند سلیکٹرز اس کے خلاف تھے۔ عمران خان نے مشورہ دیا تھا شاہد آفریدی سے اوپننگ کرانا وہ ایک آدھ میچ جتوا دے گا۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ آفریدی نے چینئی کے میدان میں انیل کمبلے اور سنی جوشی کی گیندوں پر چھکے مارے اور ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

Back to top button