کھیلوں کی خبریں

کورونا کے وار کھیل کے میدان تک، آئی سی سی نے مشکل فیصلہ کرلیا۔۔۔ شائقین مایوسی کا شکار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈز ملتوی کر دیے۔

آئی سی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ٹی ٹوینٹی کوالیفائنگ راؤنڈز میچ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کوالیفائنگ مقابلے 30 جون سے کھیلے جانے تھے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 21,283 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ اڑسٹھ ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس سے قبل دیگر کھیلوں کے مقابلوں کے ایونٹ بھی کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل اچانک ملتوی کیوں؟ پی سی بی حکام کی تہلکہ خیز پریس کانفرنس

یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا وائرس کی علامت پائی گئی ہیں جو پاکستان سے واپس جا چکا ہے۔ جس کے بعد ہم نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا۔ پی ایس ایل سے منسلک تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے اقدامات بھی کیے۔

 

 

Related Articles

Back to top button