کورونا وائرس کھیل کے میدان میں، کونسے سابق سری لنکن کھلاڑی قرنطینہ میں چلے گئے؟ تشویشناک خبر آگئی

سابق سری لنکن کپتان و صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا نے انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد کولمبو میں تنہائی اختیار کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ‘مجھے کووڈ-19 کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں لیکن حکومت کی ہدایات کے مطابق خود کو قرنطینہ میں رکھا ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں ایک ہفتہ قبل لندن سے یہاں پہنچا تو میں نے ٹی وی پر دیکھا کہ ہدایت کی جارہی ہےکہ جس نے بھی بیرون ملک سفر کیا ہے وہ پولیس میں اپنا اندراج کرائے اورپھر قرنطینہ میں چلا جائے’۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ حکومت نےحال ہی میں بیرون ملک سے آنے والوں میں سے 3 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کا بتایا ہے اور حکومت کے مطابق یہ 3 لوگ حکام سے کورونا وائرس کی علامات کو چھپا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے خود تنہائی اختیار کر لیں، آسٹریلوی کرکٹر میکسویل کی اپیل

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے دنیا بھر میں پھیلے وبائی مرض کورونا وائرس سے بچنے کے لیے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے خود تنہائی اختیار کر لیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں