کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کب دیں گے استعفیٰ؟ وقار یونس کا اہم اعلان جاری

پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو خود ہی عہدہ چھوڑ جاؤں گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور بولنگ کوچ 3 سالہ معاہدہ رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایک سال بعد اپنی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، اگر محسوس کیا کہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کر پارہا تو خود ہی استعفیٰ دیدوں گا، کچھ اہداف مقرر کیے ہیں، ان کو حاصل کرنا ہے، صرف اس لئے عہدے سے چپکا نہیں رہوں گا کہ میرا معاہدہ 3 سال کا ہے۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹرز نے کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے کمر کسَ لی، منصوبے پر عملدرآمد شروع

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز نے بھی کورونا وائرس سے نبردآزما ہونے کی تیاری کرلی، کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ تربیتی منصوبے پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر صوبائی اور سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں تین ہفتوں تک اس منصوبے کے تحت اپنی تربیت مکمل کریں گے، تربیتی منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو مختلف نوعیت کی تربیتی مشقوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا جن پر کھلاڑیوں نے عملدرآمد شروع کردیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button