کھیلوں کی خبریں

فخر زمان کا کورونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ کے حق میں ویڈیو بیان جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ جارح مزاج بلے باز فخرزمان بھی کورونا کے خلاف مہم کا حصہ بن گئے۔

لاہور قلندرز کے  اوپننگ بلے باز فخرزمان نے پنجاب حکومت کی جانب سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم ”سلیوٹ سلام“ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سب یکجا ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے، احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے۔

فخرزمان نے کہا کہ ”سلیوٹ سلام“ کی عادت اپنا کر خود کو کرونا سے بچائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں، شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button