کھیلوں کی خبریں

پی ایس ایل فائیو: لاہور قلندرز کے بولرز فُل فارم میں، سلطانز گھبراہٹ کا شکار

پی ایس ایل میں آج آخری دو گروپ میچ کھیلے جائیں گے، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز کے 2کھلاڑی جلد پویلین کی جانب لوٹ گئے۔

چاروں ٹیموں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں، دونوں شہروں کے خالی میدانوں میں کرکٹر اِن ایکشن ہوں گے۔

ہر ٹیم کا کا ٹارگٹ صرف سیمی فائنل میں پہنچنا ہے، میچز اپنی اہمیت کی وجہ سے توجہ کا مرکز ہیں۔

 ٹاپ فور میں رسائی نے مقابلوں کو سنسنی خیز بنا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے سپر مقابلے جاری ہیں، آج لاہور اور کراچی میں میدان لگے گے، سرفہرست ملتان سلطانز اور سرپرائز کم بیک کرنے والے لاہور قلندرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پہلا مقابلہ دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

دن کا دوسرا اور آخری گروپ میچ شہر قائد میں شیڈول ہے، کراچی کنگز اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button