کھیلوں کی خبریں

بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم نے پھر پاکستان آنے سے معذرت کرلی، اب کیا عذر پیش کیا؟ جان کر سب حیران

بنگلا دیشی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر بنگلا دیش کے کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے متعلق معذرت کرلی ہے۔

بنگلا دیش کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی ، پاک بنگلا دیشی میچز آئندہ ماہ کراچی میں شیڈول تھے۔ تاہم دوسری جانب اس سیریز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے بیان جاری کر تے ہوئے کہا تھا کہ بنگلا دیش کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کو منسوخ یا منتقل کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا البتہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نہ کوئی فیصلہ کر لیں گے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلنے سے متعلق فیصلہ بالکل درست ہے کیونکہ انسانی زندگی کرکٹ سے پہلے ہے اور یہ بہت ضروری ہے کہ ہم کراچی والوں کی ذمہ داری لیتے ہوئے ان کا خیال رکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلا دیش کیخلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول واحد ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کو کسی اور شہر منتقل کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ پاکستان کپ کا معاملہ بھی زیر غور ہے اور یہ ایسے معاملات ہیں جن کے بارے میں اگلے 24 گھنٹوں میں غور کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button