کھیلوں کی خبریں

پشاور زلمی کے بولرز حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش  

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور بولنگ کوچ محمد اکرم نے نامناسب رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کی۔اور آئندہ میدان میں ایسی سرگرمیاں کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔

چند روز قبل دونوں بولرز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے دوران عجیب و غریب حرکات کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

محمد اکرم نے کہا کہ ایسا رویہ ہمارے معاشرے میں کسی طور پر قابل قبول نہیں اور ہماری روایات اور معاشرتی اقدار کے برخلاف ہے۔

 ڈائریکٹر محمد اکرم کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد انہوں نےدونوں پلیئرز کو بلایا اور ان کی سرزنش کی جب کہ پلیئرز نے بھی تسلیم کیا کہ جو کچھ ہوا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم اس معاملے سے آگے بڑھ کر تمام نظریں اور دھیان صرف اور صرف کھیل پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button