لاہور قلندرز کو لگا بڑا دھچکا، فاسٹ بولرانجری کا شکار، پی ایس ایل سے باہر

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث پیسر کی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی ہے۔

لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے ہیں ، حارث رؤف کے انجرڈ ہونے کے بعد لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں فاسٹ بولر سلمان ارشاد کو متبادل کے طور پر شامل کرلیا ہے، سلمان ارشاد 2018 میں بھی قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کھیل چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ابتدائی تجزیے کے مطابق ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں، انہیں بظاہر کوئی فریکچر نہیں ہوا لیکن مزید ٹیسٹ ہوں گے، حارث رؤف پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کی فٹنس اہم ترجیح ہے جب کہ فی الحال انہیں ریلیز نہیں کیا جارہا، وہ ٹیم کے ساتھ رہ کر فٹنس کی بحالی کا کام جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں