ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 187 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ 5 کے دسویں میچ میں ملتان سلطانز نے جیت کےلیے کراچی کو 187 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت پر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ہوم ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔

سلطانز کی جانب سے معین علی اور ذیشان اشرف نے پہلی وکٹ پر 77 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کی جانب سے بڑا اسکور کرنے کی بنیاد رکھی۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن اب کوشش کریں گے کہ بڑا اسکور کریں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جورڈن، عمید آصف اور عمر خان

ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں