کبڈی ورلڈ کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، آج دو سنسنی خیز مقابلے ہونگے

کبڈی کے عالمی مقابلوں کے گروپ اسٹیج کے آخری مرحلے کے مقابلے آج ہونگے،دونوں میچز گجرات میں کھیلے جائیں گے۔

کبڈی ورلڈ کپ دوہزاربیس کے سنسنی خیز مقابلے اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، آج گجرات میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں کینیا اور آسٹریلیا مدمقابل آئیں گے، جبکہ دوسرے میچ میں انڈیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کبڈی مقابلوں میں سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا جبکہ فیصلہ کن ٹاکرہ سولہ فروری کو کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ آج کبڈی کے عالمی مقابلوں کے گروپ اسٹیج کے آخری مقابلے آج ہونگے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں