کرکٹ شائقیں کے لئے بری خبر، بڑی ٹیم نے پاکستاں آنے سے انکار کر دیا۔

 پاکستان میں کرکٹ کے شائقیں کے لئے بری خبرآگئی، جنوبی افريقی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کر لی۔

جنوبی افريقی کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجماں نے جمعہ کو بتایا ہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سيريز ملتوی کردی ہے۔ اور جنوبی افريقہ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی ہے۔

جنوبی افريقہ کے کرکٹ بورڈ  کا کہنا ہے کہ یہ فيصلہ کھلاڑيوں کا ورک لوڈ کم کرنے کيلئے کيا ہے۔ دونوں کرکٹ بورڈ سيريز کيلئے رواں سال نئی ونڈو تلاش کرینگے۔

جنوبی افريقہ کرکٹ بورڈ  نے مارچ کے آخری ہفتے ميں3 ٹی 20 ميچز کھیلنے  کيلئے پاکستان آنا تھا۔اور جنوبی افریقہ کی بھارت کے ساتھ سیریز 18 مارچ کو ختم ہونی ہے،پی سی بی نے سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی میں کرنے  کی تجویز دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں