پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، انتہائی اہم پیشرفت۔۔ بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سریزکے معاملے پر بات چیت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کے درمیان ملاقات اسی ہفتے دبئی میں ہو گی۔

دبئی میں آئی سی سی کی گورننس ری ویو کمیٹی کی میٹنگ کے سائیڈ لائنز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے اسی ہفتے ملاقات کریں گے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلہ دیشی ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کرسکے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونے والی میٹنگ دونوں بورڈز کے درمیان جاری بات چیت کا ہی تسلسل ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے بورڈ میٹنگ کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا گیا تھااور بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے بورڈ میٹنگ کے بعد بتایا کہ پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نہیں جائیں گے، بورڈ نے فیصلہ حکومت کی ہدایات پر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیلنے کی اجازت دی ہے اس لیے پاکستان میں صرف ٹی 20 سیریز کھیل سکتے ہیں۔

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے موقف جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آیا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے بنگلہ دیش کے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کا علم ہوا ہے، بی سی بی آفیشلز کی جانب سے باضابطہ رابطہ کرکے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا گیا، وہ بنگلہ دیشی بورڈ آفیشل کے رابطہ کرنے کے بعد جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں