پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑی خبر، اہم شحصیت کا استعفیٰ سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فناشل آفیسر بدر منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا یے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف فنانشل آفیسر بد منظور خان نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، بد ر منظور نے پی سی بی میں آٹھ برس خدمات انجام دی وہ اس ماہ کے اختتام پر ذمہ داریاں چھوڑ دیں گے۔

بدر منظور خان کا کہنا ہے کہ وہ جولائی 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہوئے اور یہاں پانچ مختلف چیئرمینز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا تاہم اب وقت آگیا ہے کہ آگے بڑھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک رہنے کے دوران انہیں بورڈ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

دوسری جانب بدر منظور کے پی سی بی سے الگ ہونے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ بدر منظور خان کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ منیجمنٹ کا اہم حصہ تھے، بورڈ میں ان کی خدمات پر مشکور ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں