کھیلوں کی خبریں

پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو خبردار کردیا، تفصیل جان کر آپ بھی دہنک رہ جائیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو مالی نقصان کی صورت میں قانونی چارہ جوئی کرنے سے آگاہ کردیا ہے ۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ مالی نقصان کے ازالے کے لیے آئی سی سی کے تنازعات حل کرنے والی کمیٹی کے پاس جائیں گے ، بنگلا دیشی بورڈ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ اگر بنگلا دیش چاہتا ہے تو پاکستان متبادل پلان دینے کے لیے تیار ہے، متبادل پلان کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں اور بعد میں کسی وقت ٹیسٹ کی جگہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پاکستان آجائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کی وجہ سے دونوں ملکوں کے لیے ٹیسٹ بہت اہم ہیں، پاکستان کو جولائی سے قبل کوئی اور ٹیسٹ میچ نہیں ملے گا اس لیے ہم یہ 2 ٹیسٹ ہر صورت میں کھیلنا چاہتے ہیں۔بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی لاعلمی اور ہوم ورک کے فقدان کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل سیریز اسلام آباد میں کھیلنا چاہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button