کھیلوں کی خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عابد علی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز عابد علی نے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 16 سال پرانا منفراد ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عابد علی نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 109 رنز بنائے جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 174 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ اس طرح وہ ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو میں سنچری بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز بن گئے اور انہیں دونوں ٹیسٹ میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دئیے جانے کے علاوہ سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

عابد علی نے دونوں ٹیسٹ میچز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر کے 16 سال پرانا منفرد ریکارڈ برابر کر دیا ہے جو اس سے قبل انگلش کرکٹر رچرڈ جانسن کے پاس تھا جو انہوں نے 2003ءمیں قائم کیا تھا۔ عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے نوویں کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

Back to top button