کھیلوں کی خبریں

اظہرعلی کو نصف سنچری بنائے کتنا عرصہ ہوگیا ہے؟ ایسی خبر آگئی کہ پاکستان میں ہلچل مچ گئی

کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسری گیند پر ہی اظہر علی بولڈ ہو گئے۔

کامیاب بولر وشوا فرنانڈو تھے، اظہر کو نصف سنچری بنائے 13 اننگز گذر چکی ہیں، راولپنڈی میں وہ 36 رنز تک محدود رہے تھے،اس دوران3بار صفر پر آؤٹ ہوئے اور6 مرتبہ دہرے ہندسوں میں داخل ہونے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔

رواں برس10 ٹیسٹ اننگز میں اظہر علی نے12.10 کی معمولی اوسط سے121 رنز بنائے، سب سے بڑا اسکور44 تھا، بیٹنگ میں مسلسل ناکامیوں نے اظہر علی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیں: سری لنکا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنالیے، پاکستان کو بڑا خطرہ

یاد رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Related Articles

Back to top button