کھیلوں کی خبریں

آئی سی سی: کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری، بہترین 10 بلے بازوں میں کون سے پاکستانی شامل؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے چتیشوار پجارا چوتھے، آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں، بھارت کے اجنکیا ریحانے چھٹے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ساتویں، انگلینڈ کے جو روٹ آٹھویں، راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری سکور کرنے والے بابر اعظم نوویں اور سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ڈیموتھ کرونارتنے دسویں نمبر پر ہیں۔

کرکٹ کے طویل فارمیٹ کے 10 بہترین باﺅلرز میں کوئی بھی پاکستانی باﺅلر شامل نہیں ہے۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے پیٹ کومنز کا پہلا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں، بھارت کے جسپریت بمرا چھٹے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ساتویں، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر آٹھویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نوویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی دسویں نمبر پر ہیں۔

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بھارت کے رویندرا جدیجہ دوسرے، انگلینڈ کے بین سٹوکس تیسرے، جنوبی افریقہ کے ویرنون فلینڈر چوتھے، آسٹریلیا کے مچل سٹارک پانچویں، بھارت کے روی چندرن ایشوین چھٹے، آسٹریلیا کے پیٹ کومنز ساتویں، نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرینڈہوم آٹھویں، ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز نوویں اور انگلینڈ کے کرس ووکس دسویں نمبر پر ہیں۔

Related Articles

Back to top button