کھیلوں کی خبریں

قومی آل راونڈر فہیم اشرف سے متعلق بڑی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا، تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

قومی آل راونڈر فہیم اشرف سے متعلق بڑی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا، بڑے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا۔

قومی آل راونڈر فہیم اشرف نے فٹنس مسائل سے نجات پالی اور اب وہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف نے گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی میڈیکل سٹاف کی نگرانی میں ری ہیب پروگرام میں حصہ لیا۔ اب وہ 27 دسمبر کو کراچی میں کھیلے جارہے ڈومیسٹک کرکٹ کے فائنل میں سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے کے لیے دستیاب ہیں۔

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے لیے فہیم اشرف کا میلبورن رینی گیڈز کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی ہے اور لیگ کے منتظمین اور فرنچائزڈٹیم کو اپنی عدم دستیابی کے حوالے سے آگاہ کردیاہے۔ ان کے ساتھ فاسٹ بولر عثمان شنواری بھی بگ بیش لیگ میں شرکت نہیں کررہے،دونوں قومی کرکٹرز کی طرف سے معذرت کے بعد ان کے متبادل بھی منتخب کرلیے گئے ہیں۔ فہیم اشرف اور عثمان شنواری کا آٹھ اور پانچ میچوں کے لیے بگ بیش لیگ میں شرکت کا معاہدہ ہواتھا

Related Articles

Back to top button