کھیلوں کی خبریں

ٹیسٹ کا دوسرا روز، گرین شرٹس کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری, کتنی وکٹ کے نقصان پرآج کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل جاری ہے.

مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز سے آج کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستانی ٹاپ آرڈر اور اوپنرز میں عابد علی، شان مسعود اور اظہر علی جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل شامل ہیں، وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سر انجام دے رہے ہیں.

جبکہ فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین آفریدی شامل ہیں۔

کم روشنی اور ابرآلود موسم کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل قبل از وقت ختم ہوگیا تھا اور سری لنکا نے پانچ وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے۔

 

Related Articles

Back to top button