کھیلوں کی خبریں

‘پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ذہین اور اچھا کپتان ساتھ لانا بھول گئے، شاہینوں پر بڑی تنقید مگر کس کی؟ جانیے سب اس خبر میں

 پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید , اظہر علی کی ناقص کپتانی بری شکست کی وجہ بنی۔

سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل نے پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی کی ناقص کپتانی بری شکست کی وجہ بنی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں خراب پرفارمنس سے جہاں پاکستانی عوام نالاں ہیں وہیں آسٹریلیا کے سابق کرکٹرز بھی خوش نظر نہیں آتے۔ سابق آسٹریلوی کپتان ای این چیپل کہتے ہیں کہ اظہر علی کی ناقص کپتانی اس بری شکست کی وجہ بنی ہے وہ سابق کپتان مصباح الحق کے گزشتہ دورہ آسٹریلیا کی نقالی کرتے دکھائی دیے جس کا نقصان نوجوان کھلاڑیوں کو ہوا۔

ای این چیپل کا کہنا تھاکہ پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کی اچھی تیاری کی تھی،باؤنسی وکٹوں پر بلے بازوں کی کارکردگی بھی اچھی رہی،لیکن آسٹریلیا میں وہ ذہین اور اچھا کپتان ساتھ لانا بھول گئے جو چھوٹی چھوٹی چیزوں پر نظر رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی فیلڈ پلیسنگ سمجھ سے باہر تھی، انتہائی بری فیلڈنگ سیٹنگ نے نوجوان بولرز کو بھی پریشان کردیا تھا۔

سابق آسٹریلوی کپتان کا کہناتھا کہ 2016 کے دورہ آسٹریلیا میں مصباح کی قیادت میں ایسا ہی ہوا تھا اور اظہر علی نے بھی مصباح کی ناقص کپتانی کو فالو کیا اور فیلڈ پلیسنگ بالکل مصباح کے انداز میں کی۔ ای این چیپل نے مزید کہا کہ 2010 میں پاکستان سڈنی ٹیسٹ جیت سکتا تھا لیکن محمد یوسف کی بری کپتانی کی وجہ سے جیتی ہوئی بازی ہار گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 2 صفر سے شکست ہوئی ہے اور دونوں ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

Related Articles

Back to top button