کھیلوں کی خبریں

کسی کو ملازمت سے نکالنا ہو تو اس پر کیا الزام لگایا جاتا ہے؟ پی سی بی کی اندرونی کہانی راشد لطیف نے بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر برس پڑے ہیں اور موجودہ بورڈ کو ڈرپوک قرار دیدیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جسے ملازمت سے سبکدوش کرنا چاہتا ہے اس پر الزام لگا دیتے ہیں کہ آپ کا تعلق بھی شکیل شیخ کیساتھ ہے، ہمیں اس حوالے سے ثبوت ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صبیح اظہر، تیمور آفریدی، سبحان احمد اور علی ضیاء اس کی واضح مثال ہیں، میں نے اس سے زیادہ ڈرپوک کرکٹ بورڈ نہیں دیکھا۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی قریبی شخصیت شکیل شیخ پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن تھے۔

مزید پڑھیں: پی سی بی نے ایسا اہم قدم اٹھالیا، عوام کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔۔۔ کھیل کے میدان سے خوشخبری

یاد رہے کہ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کپتان وسیم اکرم سے چیئرمین کرکٹ کمیٹی سے متعلق بات کرے گا جبکہ اس معاملے میں کمیٹی کے دیگر اراکین کے لیے بھی کرکٹرز سے ملاقات کی جائے گی۔ پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اعلان اگلے دو ہفتوں میں کر دیا جائےگا، نئی کرکٹ کمیٹی میں وسیم خان کے علاوہ کرکٹ بورڈ کا کوئی دوسرا عہدیدار شامل نہیں ہوگا۔

 

Related Articles

Back to top button