کھیلوں کی خبریں

ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے امکانات، پاکستانی عوام خوشی سے جھوم اُٹھے

ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے ساتھ ہی پاکستان میں پہلی مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ منعقد کروانے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے دوران ڈے نائٹ میچ کروانے کا خواہشمند ہے۔ پی سی بی ممکنہ طور پر پاک بنگلہ دیش سیریز کا کراچی ٹیسٹ کو پنک بال ٹیسٹ (ڈے نائٹ میچ) میں تبدیل کرسکتا ہے۔اس وقت تقریباً تمام ٹیسٹ ٹیمیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر سیریز کے دوران کم از کم ایک ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔

جبکہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر گزشتہ 10 سال سے ٹیسٹ ہی نہیں کھیل سکا ہے۔ یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سے غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔اسی عرصے کے دوران پی سی بی کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں اپنی ہوم سیریز منعقد کی جاتی رہی ہے جس میں ایک مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ بھی منعقد کیا گیا تھا۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کی رضامندی کا اظہار کیا ہے جس کے ساتھ ہی اب پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کا انتظار ختم ہونے کو ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کرکٹ کا اور نیا فیچر یعنی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی پاکستان منعقد ہوسکتے ہیں۔

سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کا بھی دورہ پاکستان متوقع ہے جس کا شیڈول پی سی بی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو ارسال کردیا ہے جس میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button