کھیلوں کی خبریں

سری لنکن کرکٹ ٹیم کس کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی؟ بڑی خبرسامنے آگئی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 612 کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی ہے، ایئر پورٹ پر پی سی بی حکام نے مہمانوں کا استقبال کیا، پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

سری لنکن ٹیم پاکستان میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 11 سے 15 دسمبر کو کھیلا جائے گا، راولپنڈی میں ٹیسٹ کرکٹ کا میلہ 15 دسمبر تک رہے گا، سری لنکا اور پاکستانی ٹیم منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گی، پریکٹس میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑِی بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں موجود ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں نے میٹنگ میں میچ کے حوالے سے اہم مشاورت کی۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنا پریکٹس میچ کھیلے گی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکورٹی کے تمام انتظامات پاک فوج کے سپرد کیے گئے ہیں، شایقین کرکٹ کے لیے اسلام آباد کے مختلف مقامات پر ٹکٹس دستیابی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں ایف ٹین مرکز، ایکسپریس سینٹر، امانت پلازہ، ایف ایٹ مرکز، راِئل ان پلازہ، آب پارہ مارکیٹ، خیابان سہروردی اور جی ایٹ مرکز، ایگزیکٹو کمپلیکس میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔ جب کہ راولپنڈی میں صدر، کھنہ ایکسپریس سینٹر، فضائیہ کالونی، سکیم تھری، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، رائل سینٹر، چاندی چوک، بلال پلازہ پر ٹکٹس دستیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button