برطانوی باکسرانتھونی جوشوانے حریف کو چاروں شانے چت کر دیا، عالمی چیمپیئن بن گئے

برطانوی باکسرانتھونی جوشوانےمیکسیکن نژادامریکی باکسراینڈی روئزکو شکست دےکرورلڈ ہیوی ویٹ کاٹائٹل جیت لیا۔

 سعودی عرب کےشہردرعیہ میں ہیوی ویٹ چیمپئن شپ فائٹ برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نے جیت لی ہے، جوشوا نے میکسیکن نژاد امریکی باکسر اینڈی روئز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائٹ کےدوران باکسر انتھونی جوشوانے آندرے روئزپرگھونسوں کی برسات کردی،جوشوازیادہ پوائنٹس پر فاتح قرارپائے،تینوں ریفریزنےبرطانوی باکسر کےحق میں متفقہ طورپرفیصلہ دیاجس کےبعدجوشواعالمی ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے۔

جوشوانےدوسری بارورلڈی ٹائٹل اپنےنام کیا ۔

30 سالہ جوشوا کی جیت کا اسکور 118-110 ، 118-110 اور 119-109 رہا ۔
انتھونی جوشواکوجون میں اینڈی روئزکےہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی جس کاانھوں نےبدلہ لینے سمیت ٹائٹل بھی دوبارہ جیت لیا۔
انتھونی جوشوانےاب تک کے 23 بین الاقوامی مقابلوں میں سے 22 میں فتح حاصل کی ہےجب کہ میکسیکین امریکن اینڈی روئزنے 34 مقابلوں میں سے 33 میں کامیابی سمیٹی۔
سعودی ولیٔ عہد شہزادہ محمدبن سلمان نےبھی جوشوااور اینڈی روئزکی فائٹ دیکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں