کھیلوں کی خبریں

فوادعالم نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے پرایسی کیا بات کہہ دی؟کرکٹ کے شائقین حیران

سری لنکا کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کیلئے قومی سکواڈ میں 10 سال کے بعد سلیکٹ ہونے پر فواد عالم نے کہاہے کہ قومی ٹیم میں سلیکشن پر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے ، انشاءاللہ اچھی پرفارمنس دوں گا ، جتنا پرفارم کریں گے اتنا ہی سلیکشن کا موقع بڑھتا ہے ، کلب کرکٹ ہو یا ڈومیسٹک ، پرفارمنس کا پریشرہمیشہ…

فواد عالم کا کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف بھی دباﺅ ہو گا لیکن کوشش کروں گا پرفارم کروں، ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پرخوشی ہے کوشش کروں گا پرفارمنس دے کر ناقدین کو غلط ثابت کروں ،پرفارم کرتے رہیں گے تو ایک دن دروازہ ضرور کھل جاتا ہے۔

پلیئنگ الیون کا حصہ بنانا اور پوزیشن کا فیصلہ کرنا مینجمنٹ کا فیصلہ ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ والد صاحب نے کہا تھا کہ تم فائٹر ہو فائٹ کرتے رہو ،دعاﺅں کے نتیجے میں قومی ٹیم میں سلیکشن ہوئی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ کرکٹ روزی روٹی ہے اسے چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی محنت رنگ لائے اور بنگلہ دیش کی ٹیم بھی پاکستان آئے ، رام پرکاش کے ساتھ نام جوڑا گیا ہے جو کہ اعزاز کی بات ہے۔ فواد عالم نے کہا کہ میرے جذبات ڈیبو والے ہی ہوں گے ، سری لنکا میں ڈیبیو کیا تھا اور اب بھی سری لنکا کیخلاف ہی کھیلوں گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی پر دنیا میں اچھا پیغام جائے گا، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کھلاڑی نے کہا کہ انضمام الحق لیجنڈ ہیں اور ان کو جواب دینے کے میں قابل نہیں ہوں۔

 

Related Articles

Back to top button