کھیلوں کی خبریں

پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے وہ کمال کر دکھایا جو کوئی نہ کر سکا، ساؤتھ ایشین گیمز میں بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی ایتھلیٹ محمد ارشد نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی کھلاڑی نے ایتھلیٹکس ایونٹ میں اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

پاکستان اس سے قبل اولمپکس گیمز میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے شرکت کرتا تھا لیکن محمد ارشد نے جیولن تھرو 86 اعشاریہ 29 میٹر دور پھینکا تھا جو ان کا سیف گیمز اور نیشنل گیمز کا ریکارڈ بن گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں اب تک 20 گولڈ میڈل، 24 سلور اور 33 برانز میڈلز حاصل کر لیے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی کھلاڑی نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button