کھیلوں کی خبریں

مصباح الحق کو ایک اور عہدہ مل گیا، جان کر سب حیران ہو جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق کو ایک اور عہدہ مل گیا، پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کا بھی کوچ بنادیا گیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق ایک بار پھر اپنی پی ایس ایل ٹیم میں واپس آگئے، انہیں کوچ کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ لیگ فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کی قیادت میں دو بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تاہم پی ایس ایل 4 میں وہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعید اجمل کو بھی کوچنگ کیلئے مقرر کر رکھا ہے، فرنچائز کے مالک علی نقوی نے مصباح الحق کی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

Related Articles

Back to top button