کھیلوں کی خبریں

کس مایہ ناز کھلاڑی نے قومی ٹیم سے متعلق بڑا دعوی کردیا؟ پی سی بی سوچنے پرمجبور

پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ غلط کھلاڑیوں کے انتخاب کی وجہ سے پاکستان کو آسٹریلیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ٹیم میرٹ کی بجائے نیٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر منتخب کی گئی۔

عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز کے پاس وہ نگاہ ہی نہیں جو موزوں پلیئرز کا انتخاب کرسکے، نسیم شاہ نے نیٹ میں کپتان اظہرعلی کو پریشان کیا، اسی بنیاد پر انھیں ٹیم کا حصہ بنا لیا جو درست نہیں، یہ نوجوان کھلاڑی کے کیریئر کے ساتھ کھیلنے والی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

کوچنگ میرا جنون ہے اس لیے باقاعدہ کورس کرکے اس شعبے میں آنا چاہتا ہوں، اگر مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو بہترین نوجوانوں بالخصوص آل راونڈرز تیارکر کے دوں گا۔

ایک سوال پر عبدالرزاق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آ کر ٹیسٹ سیریز کھیلنا خوش آئند ہے، مجھے یقین ہے کہ سیریزکے کامیاب انعقاد سے بنگلہ دیش سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹیمیں بھی یہاں اکر کھیلیں گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ان دنوں بہترین پرفارم کررہے ہیں، انھوں نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بہت بہتر کیا ہے،پاکستانی فہیم اشرف بھی اچھے آل راونڈر بن سکتے ہیں، انھیں اپنی فٹنس کے ساتھ بیٹنگ اور بولنگ پر بھی خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

Related Articles

Back to top button