10

2017ءپی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت نے کھیل کی دنیا کا ماحول بدل دیا، تہلکہ مچ گیا

2017ءپی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کرکٹ کرپشن کے الزام میں زیرتفتیش دو افراد نے کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کرلیا۔

ذرائع کے مطابق یوسف انور اور محمد اعجاز نے پی ایس ایل اور پی پی ایل میں کھلاڑیوں سے کرپشن کیلئے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں نے مانچسٹر میں باضابطہ ٹرائل کے آغاز سے ایک روز قبل اعتراف جرم کیا۔ زیرتفتیش پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ دو افراد کا اعتراف ناصر جمشید کے خلاف کیس کو مضبوط کر سکتا ہے۔

یوسف انور اور محمد اعجاز کے مزید کرکٹرز سے روابط سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی ٹیموں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم کی پوزیشن دیکھ کر مداحوں کے اوسان خطا

یاد رہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے باعث قومی ٹیم آئی سی سی ریکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے پر براجمان ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں