12

عالمی ٹیموں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستانی ٹیم کی پوزیشن دیکھ کر مداحوں کے اوسان خطا

آئی سی سی نے عالمی ٹیموں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے پر براجمان ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرمناک شکست کے باعث قومی ٹیم آئی سی سی ریکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے پر براجمان ہیں ۔

پاکستانی ٹیم ناقص کارکردگی اور اننگ سے شکست کھانے کے بعد ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ قومی ٹیم کیلئے رواں سال اچھا نہیں رہا کیونکہ جنوبی افریقہ میں بھی ناکامی ملی جبکہ آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای میں پانچ ون ڈے میچز کی سیزیز میں بھی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس ناکام رہے، ورلڈ کپ میں بمشکل تمام پانچویں نمبر پر اختتام کیا تھا۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں بھی وائٹ واش کی خفت کا سامنا رہا،آسٹریلیا کے دورے میں بھی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، برسبین میں اسے اننگز اور5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اب ایڈیلیڈ میں بھی اننگز اور48رنز کی ہار مقدر بنی۔ رینکنگ ٹاپ 10 میں اب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہی آگے ہے۔

بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر براجمان ہیں، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ 12 ویں پوزیشن پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں