کھیلوں کی خبریں

کیا سوچ کر پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا؟ سرفراز کی حمایت میں کون میدان میں آگیا؟

کیا سوچ کر پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا؟ اس نے تن تنہا ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنایا، ساتھ ہی ہمیں چیمپئنز ٹرافی جتوائی‘۔

علی زیدی نے لکھا کہ ’لیکن سچی بات یہ ہے کہ کیا سوچ کر پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا؟ اس نے تن تنہا ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنایا، ساتھ ہی ہمیں چیمپئنز ٹرافی جتوائی‘۔

وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ’آئی سی سی ایونٹ میں سرفراز نے دو بار بھارت کو ہرایا اور حالیہ عرصے میں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان رہا۔ جب مصباح اور وقار کی جوڑی نے سرفراز احمد کو ڈراپ کیا تو سب کو دال میں کچھ کالا محسوس ہوا کیوں کہ سرفراز کیلئے ان کی ناپسندیدگی کو سب جانتے ہیں اور ان کی ذاتی پسند ناپسند سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے‘۔

علی زیدی نے کہا کہ ’ٹیموں میں گروپنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن انہیں خفیہ رکھا جاتا ہے اور پی سی بی کی لیڈرشپ کا یہ کام ہے کہ وہ اسے ابتداء ہی میں ختم کرے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس بار یہ ساری باتیں کھل کر سامنے آگئیں جس کا نتیجہ پاکستان کی خراب کارکردگی کی صورت میں دیکھنے کو ملا‘۔

علی زیدی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہر سطح پر کچھ سخت فیصلے لیے جائیں۔

Related Articles

Back to top button