کھیلوں کی خبریں

ڈیوڈ وارنر نے ایسا کیا کہہ دیا؟ کہ کرکٹ کی تاریخ میں نام لکھوا دیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر ناصرف تاریخ میں نام لکھوا لیا ہے بلکہ میچ پراپنی ٹیم کا شکنجہ بھی مضبوط کردیا ہے۔

کینگروز کے کپتان ٹیم کی جانب سے اننگز ڈکلیئر کرنے کے فیصلے نے ڈیوڈ وارنر کو برائن لارا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور 400 رنز کا ریکارڈ بنانے سے محروم کر دیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ پر نظر رکھ کر قطعی طور پر میدان میں نہیں اتر ے تھے۔

دوسرے روز کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایسا بالکل نہیں سوچا بلکہ ہم ہم نے واقعی تیسرے روز کے موسم کے بارے میں سوچا کیونکہ ہم خود کو بہت سارا وقت دینا چاہتے تھے۔ اگر کل تھوڑی بہت بارش ہو گئی تو باﺅلرز کو آرام مل جائے گا اور پھر ہمیں آخری روز صرف 14 وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی ریکارڈ توڑنے کا سوچ کر میدان میں نہیں اترے تھے بلکہ ہماری پہلی ترجیح خود کو میچ جیتنے کی پوزیشن میں لانا تھا۔ آج، کل میری قسمت بہت اچھی ہے لیکن اس کیساتھ نظم و ضبط کا عمل دخل بھی ہے۔ جیسا کہ میں نے کل بھی کہا تھا گزشتہ دو ہفتے سے میں بہت ہی زیادہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کر رہا ہوں اور مجھے بہت خوشی بھی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button