کھیلوں کی خبریں

شین وارن نےکس پاکستانی کھلاڑی سےکینگروزکوخبردارکردیا، آسٹریلیا خوف کا شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ سپنر یاسر شاہ آسٹریلیا کیخلاف جاری برسبین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے تھے تاہم تیسرے روز انہوں نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق سپنر شین وارن نے ان کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہم پہلے ہی اس بارے میں بات کر چکے ہیں اور یاسر شاہ آج ناصرف بہت خطرناک دکھائی دئیے بلکہ انہوں نے بہتر لائن اینڈ لینتھ پر باﺅلنگ کی۔“

شین وارن نے کہا کہ ”انہوں نے کھیل کے پہلے سیشن یعنی صبح کے وقت بہترین باﺅلنگ کی جس کے باعث وہ سٹیو سمتھ کی وکٹ کے حقدار تھے۔ جتنا ہم سٹیو سمتھ کو دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اتنا ہی زبردست باﺅلنگ آج یاسر شاہ نے کی ہے۔

مزید پڑھیں: برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست سے بچنے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ تفصیل جانیے

یاد رہے کہ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 276 رنز درکار ہیں۔

Related Articles

Back to top button