کھیلوں کی خبریں

برسبین ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست سے بچنے کے لئے کیا کرنا ہو گا؟ تفصیل جانیے

پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان کو آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 276 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 580 رنز بنا کر پاکستان کے لیے مشکلات کھڑی کر دی ہیں اور گرین کیپس کو اننگز کی شکست سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔

پاکستان کی دوسری اننگز

برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز بھی شان مسعود اور کپتان اظہر علی نے کیا، اظہر علی اننگز کے تیسرے ہی اوور میں مچل اسٹارک کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے لیکن انہوں نے ریویو لیا جو غلط ثابت ہوا، وہ 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آؤٹ آف فام حارث سہیل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 8 رنز بنا کر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں ٹاپ اسکور کرنے والے اسد شفیق بھی کھاتا کھولے بغیر ہی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

تیسرے روز کے کھیل کا اختتام ہوا تو شان مسعود 27 اور بابراعظم 20 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز پر وکٹ پر موجود تھے لیکن وارنر اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ہی نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔
اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ میتھیو ویڈ نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 24 رنز اسکور گئے، دونوں کھلاڑیوں کو حارث سہیل نے آؤٹ کیا۔

مارنس لبوشین نے بھی 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ ناتھن لیون 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شنواری اور حارث سہیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Related Articles

Back to top button