کھیلوں کی خبریں

کینگروز نے شاہینوں کے دوڑیں لگا دیں آسٹریلیا کو340 رنزکی برتری حاصل، پاکستانی کھلاڑی شدید پریشان

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم 580رنز بنا کرآوٹ ہوگئی، پانچ سو اسی رنز کے ساتھ آسٹریلیا کو تین سو چالیس رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ْاس سے قبل پاکستان کیخلاف آسٹریلیاں کی نویں وکٹ 567 رنزپرگری اور پیٹ کمنز سات رنز بناکرعمران خان کی بال پر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی اننگزشروع ہوتی ہی 2 کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز مکمل ہوگئی ہے۔ پاکستان کے 240 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے 580 رنز بنائے ہیں جس سے میزبان ٹیم کو 340 رنز کی سبقت حاصل ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا کے لبوشین 185 ، ڈیوڈ وارنر 154 اور جو برنز 97 رنز بناکر نمایاں رہے۔

تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو ڈیوڈ وارنر 151 اور مارنس لبوشین 55 رنز پر وکٹ پر موجود تھے لیکن وارنر اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد ہی نسیم شاہ کا شکار بن گئے۔اسٹیون اسمتھ بھی 4 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوئے جب کہ میتھیو ویڈ نے 60 اور ٹریوس ہیڈ نے 24 رنز اسکور گئے، دونوں کھلاڑیوں کو حارث سہیل نے آوٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں،شاہین آفریدی اور حارث سہیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور عمران خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Articles

Back to top button