کھیلوں کی خبریں

باکسنگ کے میدان میں محمد وسیم کا کارنامہ، دبئی میں پرچمِ ستارہ و ہلال سربلند

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپیز کو شکست دیکر دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی، حریف کھلاڑی کوپچھاڑ دیا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپیز کو شکست دیکر دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی ۔ ریفری نے 8ویں راﺅنڈ میں محمد وسیم کو فاتح قراردیا۔ محمد وسیم آٹھوں راﺅنڈ میںاپنے حریف پر حاوی رہے ۔ ریفریز نے متفقہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قراردیا ۔ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی یہ دسویں فتح ہے۔ باکسرعامرخان بھی اس موقع پر محمد وسیم کاحوصلہ بڑھانے کیلئے موقع پر موجود تھے۔ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کرسپرفلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 8 راونڈزپرمشتمل میچ میں محمدوسیم کو75 کے مقابلے میں 77پوائنٹس سے فتح ملی۔ 

مزید پڑھیں: مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بڑی ذمے داری، مگر کب سے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

یاد رہے کہ مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ذمے داری ملنے کا امکان، قومی ٹیم کے سابق کوچ نے نجی ٹی وی چینلز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے انہیں جلد پاکستان میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملے۔

 

Related Articles

Back to top button