کھیلوں کی خبریں

فٹ اور اَن فٹ کی کہانی بالآخر اب ختم، ڈاکٹر نے حسن علی کی صحت سے متعلق پی سی بی کو کلئیر بتادیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی فٹنس بحال ہوگئی ہے اور ساتھ ہی کلب کرکٹ کا بھی آغاز کر دیا ہے جبکہ اگلے ہفتے وہ قائد اعظم ٹرافی کے 9 ویں راؤنڈ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی کمر میں درد کی وجہ سے ستمبرمیں قومی ٹیم کے سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو جلد بہتر بنانے کیلئے کام شروع کردیا تھا۔ پی سی بی کے مطابق حسن علی اب کرکٹ کے میدان میں واپسی کیلئے تیار ہیں، ڈومیسٹک ٹیم سینٹرل پنجاب کی انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹرسپورٹس اینڈ میڈکل سائنس ڈاکٹر سہیل نے کہا ہے کہ حسن علی ائندہ ہفتے کراچی میں خیبر پختونخواہ کیخلاف میچ میں پرستاروں کے سامنے ایکشن میں نظرآئیں گے۔ ڈاکٹر سہیل نے مزید کہا کہ حسن علی نے نیٹ پریکٹس بھی شروع کردی ہے اور ساتھ ہی ایک میچ کا حصہ بھی رہے جس میں انہوں نے 7 اورز بغیر کسی تکلیف کے گزارے اور امید ہے کہ فاسٹ باؤلر حسن بہت جلد قومی ٹیم میں نظرآئیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے نسیم شاہ کے آنسو کیوں نکل پڑے؟ بڑا درد ناک انکشاف سامنے آ گیا

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے دنیا کے نویں کم عمر ترین نسیم شاہ ٹیسٹ کیپ وصول کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے۔

Related Articles

Back to top button