کھیلوں کی خبریں

سری لنکن ٹیم پرحملہ کے وقت موجود امپائر نے پا کستان سے متعلق بڑی خبرجاری کردی

سال 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پرحملہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جس کے بعد اس ملک میں کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے اور ان کے آباد ہونے کیلئے طویل عرصہ انتظار کرنا پڑا۔

دنیائے کرکٹ کے لیجنڈ امپائر سائمن ٹافل بھی اس بس میں سوار تھے جنہوں نے ایک انٹرویو میں پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت کبھی نہیں ہارنی چاہئے کیونکہ وقت بدل جاتا ہے۔ دنیا میں کون سا ایسا ملک نہیں جہاں افسوسناک واقعات پیش نہیں آتے۔ میں سنجیدگی سے یہ امید کرتا ہوں کہ ہم جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوتی دیکھیں۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا کے معروف کھلاڑی پرکیوں پابندی عائد کردی گئی آپ بھی جانیےاس خبرمیں

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی المناک تھا لیکن میں بہت سنجیدگی سے یہ امید کرتا ہوں کہ وہاں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے اور میدان آباد ہوں۔

Related Articles

Back to top button