کھیلوں کی خبریں

سرفراز احمد کو کس بنا پر ٹیم سے ڈراپ کیا گیا؟ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ محمد رضوان سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد سے متعلق اہم بات کر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا ماننا ہے کہ محمد رضوان سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا خلاءپر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ سرفراز احمد کو ناقص بلے بازی کے باعث ٹیم سے ڈراپ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”سرفراز احمد نے ٹیم کو بہت اچھے طریقے سے چلایا اور وہ بہت ہی اچھے کھلاڑی بھی ہیں لیکن وہ فارم میں نہیں تھے اس لئے انہیں ڈراپ کر دیا گیا۔ سرفراز احمد نے بطور کپتان پاکستان کیلئے بہت کچھ کیا ہے لیکن چونکہ وہ فارم میں نہیں تھے اس لئے محمد رضوان کو موقع دیا جا رہا ہے کہ وہ کارکردگی دکھائیں۔ جب بھی کوئی کھلاڑی کسی اور کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے تو وہ اس قدر باصلاحیت ہوتا ہے کہ پاکستان کیلئے کارکردگی دکھا سکے۔“

وہاب ریاض نے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے نو منتخب کپتان بابراعظم کی تعریف بھی کی جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 سیریز کے دونوں میچوں میں نصف سنچری بنائی۔ فاسٹ باﺅلر نے کہا ”بابراعظم ذمہ داری کیساتھ قیادت کر رہا ہے اور کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ہم نے انہیں دونوں میچوں میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے دیکھا، وہ پراعتماد ہے اور رنز بنا رہا ہے۔ یقینا کپتانی بابراعظم کیلئے ایک نیا چیلنج ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید تجربہ حاصل کرے گا۔“

Related Articles

Back to top button